Breaking News

خوداعتمادی کی کمی


                                                                                                                                  (تحریر: زوناش ظفر)

لفظ خوداعتما دی کا مطلب خود سے کوئی فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھنا،بات کرتے وقت پر اُمید رہنا،سامنے والے سے گفتگو کرتے وقت اپنا موقف ٹھیک سے بیان کرنا،انسان کی خوداعتمادی ہی اُس کو ہر شعبے میں کامیاب کرتی ہیں۔معاشرے میں کامیاب شخص وہی ہے جو اپنے آپ پر اعتماد رکھتا ہو۔انسان کا لہجہ ،رویہ، فیصلہ جب ہی سامنے والے کو متاثر کر سکتا ہے اگر اس شخص میں خود اعتمادی ہو۔
کبھی سوچا آپ نے ہمارے معاشرے میں کچھ لڑکیوں میں خوداعتمادی لڑکوں کی نسبت کم ہوتی ہے اور کچھ میں لڑکوں سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔آخر ایسا کیوں ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکیا ں گھروں میں رہتی ہیں اور دنیا سے لاعلم ہوتی ہیں جبکہ لڑکے زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں اور باہر کی دنیا سے واقف ہوتے ہیں مگر مجھے ایسا نہیں لگتا کیوں کہ کچھ لڑکیاں گھروں میں رہتی ہو گی مگر تقریبا ہر گھر کی بچی سکول،کالج،یونیورسٹی تو جاتی ہیں ۔میں نے کچھ ایسی لڑکیاں بھی دیکھی ہیں جوماسٹر کرنے کے بعد بھی لوگوں سے بات کرتے وقت شرماتی ،ہچکچاتی یا پھر بات بھول جاتی ہیں یہ سب خود اعتمادی کی کمی ہیں۔بہت سی لڑکیوں میں خو د اعتمادی کی کمی کی وجہ اُن کے گھر کا ماحول بھی ہوتا ہے کیونکہ بعض گھروں میں لڑکیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ گھر کے معاملات میں اُن کی رائے معلوم نہیں کی جاتی ،کچھ خاندانوں میں لڑکی کو لڑکے سے بات کرنے پر منع کیا جاتا ہے چاہے وہ لڑکے خاندان کے ہو یا تعلیمی اداروں میں ساتھ پڑھنے والے کلاس فیلوز ہو۔ اس طرح بچیاں اپنے گھر والوں کے نقشے قدم پر چل چل کر اپنے اندر خود اعتمادی نہیں لاپاتی ،وہ زندگی کے کسی موڑ پر بھی کوئی فیصلہ ہی نہیں کرپاتی۔
ان کے بر عکس اگر نوکری کرنے والی خواتین کو دیکھا جائے تو وہ ان سے کافی مختلف ہو گی اور تو اور اُن کی سوچ بھی ان سے کافی مختلف ہو گی کیوں کہ اُن میں خوداعتمادی ہوگی اور اُس کی وجہ سے وہ مختلف نظر آئے گی ۔ایک وجہ خود اعتمادی کی کمی کی یہ ہے بعض اوقات بے شمار صلاحیتیں ہونے کے باوجود خواتین وہ سب کام نہیں کرپاتی ہیں جو اُ ن کے خاندان کی سوچ کے مطابق نہ ہو۔ لڑکیوں کو قدم قدم پر گھر والوں کی سوچ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہیں جس وجہ سے و ہ لڑکوں سے پیچھے رہ جاتی ہیں ۔دوسری وجہ اگر لڑکیاں پڑھ لکھ کر کسی شعبے میں نوکری کرنا چاہے تو اس کو گھر والوں کی اجازت نہیں مل پاتی ۔خوداعتمادی کی کمی کی تیسری او راہم وجہ جو لڑکیوں کے ساتھ ساتھ لڑکوں میں بھی ہوتی ہے اُن کے سامنے کسی دوسرے بچے کی تعریف کرنا ،اُن کو یہ احساس دلانا کہ تم یہ نہیں کرسکتے جو وہ بچہ یا بچی کر سکتا یا کرسکتی ہے ۔اس سے بچوں میں یہ خیال بیٹھ جاتا ہے کہ وہ بہت نالائق ہیں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ کوئی اچھا کام کر سکے اس طرح وہ اپنی صلاحیتوں کو اندر ہی اندر چھپا لیتے ہیں ۔والدین کو اپنے بچوں میں حوصلہ پیدا کرنا چاہیئے ان کے ہراچھے کام پرحوصلہ افزائی کریں،اور برے کام پر سمجھایا جائے۔بچوں کی طرح بچیوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں کیوں کہ بچیاں بچوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں۔اگر والدین کے گھر ہی ان کے اندر خود اعتمادی نہیں لائی جائے گی تو وہ اپنے سسرال میں بھی کوئی کا م پرُ اعتمادی سے نہیں کرپائے گی۔
خود اعتمادی کو کامیابی کی کنجی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس سے زندگی کے مسائل کا سامنا کرنا مشکل نہیں رہتا ،خود اعتمادی کی کمی انسان کی تمام خوبیوں اور قابلیت پر پا نی پھیر دیتی ہے۔خود اعتمادی کی کمی کے افراد کو چاہیئے کہ سب سے پہلے وہ عزم و ہمت کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرے۔
                                                                                                                                     ZuniraIkram                                                                                                                             C/O


No comments