Breaking News

پاکستان زندہ باد موومنٹ کی حمایت میں بڑاجلسہ


مہمند ایجنسی میں پاکستان زندہ موومنٹ کی حمایت میں بمقام فی میل ڈیگری کالج چندہ میں مہمند قبائیل کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔جس میں قومی مشران نے کثیر تعداد شرکت کی۔جلسے کے مہمان خصوصی گزشتہ ماہ شہید ہونے والے پولیو ورکرواجد خان کے والد محترم جناب ارسلا خان تھے۔مہمند قبائیل قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلالالرحمان،ملک رحمان گل،ملک ابراہیم،ملک فردوس،ڈاکٹر طاھر،مولانا عبدالحق سنگر،ملک سلطان اتمرخیل،ملک فیاض خان خویزئے نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم نے پہلے بھی پاکستان کی حفاظت کی ہے اور اب بھی کریں گے۔ہم پچھلے دس سالوں سے تکلیف میں ہیں پاک فوج نے فاٹا میں امن قائم کیا ہے دوسرے ممالک یعنی کفری قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ہم ان کی سازشیں نیست ونابود کر یں گے،مقررین نے کہا،کہ افعانستان میں نیٹو،امریکہ، انڈیا کی خفیہ ایجنسی کے لوگ بیٹھے ہیں وہ پاکستان میں بعض لوگوں کو رقم دے کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں چند روز پہلے قندوز کے ایک دینی درس گاہ پر امریکہ نے بمباری کی ہے تو ان کے خلاف افعانستان میں کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا ہے آج نیوز ی لینڈ میں افعانیوں نے پاکستان کے خلاف جلوس نکالا ہے اب فوج کی بدولت قبائیل علاقوں میں امن آیا ہے آج بھی ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،اگر کوئی پاکستان یا پاک افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں یہ پاکستان کے دشمن ہیں اور ہمارے بھی دشمن ہے،پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام ہے ان میں کچھ جگہ مشکلات ہو نگے مگر ہم ان مشکلات کی حل کے لیے کوشش کرئینگے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ سال سے نیٹ ورک بند ہے ان کو فوری طور پر بحال کریں کیونکہ پاکستان میں کہیں بھی نیٹ ورک بند نہیں ہے اس دھشت گردی کی جنگ میں پشتون قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں،یہ جلسہ شھیدوں کے نام ہے بدامنی کی اس جنگ میں قبائیلی عوام نے بیش بہا قربا نیاں دے کر جنگ جیتی ہے،بیرونی قوتوں نے پہلے جہاد کا نام دیا تھااب پی ٹی ایم کے نام پر لڑا رہے ہیں پہلے دھشت گردی بھی وزیرستان سے شروع ہوئی تھی اب بھی وزیرستان ایک نیا فتنہ شروع کر رہے ہیں گزشتہ دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے گھروں کوتباہ کیا ہے قبائیلی عوام نے ہجرت کرکے ملک کے دوسرے علاقوں آباد ہو ئے ہیں چند سال پہلے دھشت گروں نے ہمارے مشران کو ذبح کیا اور چوکوں میں اویزاں کیا ۔تو ہم نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پاک فوج کی ضرورت ہے تو حکومت پاکستان نے ہمارے مطالبے پر فوج بھیج دی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کو جیل سے آزاد کریں ۔گورسل پاک افعان راستہ تجارت کے لیے کھو ل دیا جائے ۔اور روڈ پر سے بے جا چیک پوسٹوں کو ہٹایا جائے۔ دھشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔افغانستان میں موجود کفری طاقتیں پاکستان کو مخفوظ نہیں دیکھنا چاہتے ۔فاٹا سمیت ملک بھر میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں سے امن و امان قائم ہوا ہے کفری طاقتیں ایک مرتبہ پھر ہمارے ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے مختلف خربے استعمال کر رہے ہیں قبائل نے کشمیر سمیت دھشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت سے قربانیاں دئ ہیں ۔دھشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر اب دوبارہ ملک اور علاقے میں امن وامان خراب ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ۔MNA ملک بلال رحمان ۔ سابقہ سینیٹر عبدالرحمان ۔ملک نادر منان ۔ملک سلطان۔ملک فیاض ۔ملک سادول صافی ۔ملک ابراہیم اور شہید پولیو مانیٹر واجد خان کے والد ارسلا خان و دیگر کا چاندہ ڈگری کالج میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کی حمایت میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزی کے علاقہ چاندہ ڈگری کالج میں پاکستان زندہ باد مومنٹ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے MNA مہمند ملک بلال رحمان ۔ابراہیم ۔ملک صاحب داد۔سادول۔ملک فیاض ۔ملک سلطان اور دیگر نے کہا کہ فاٹا سمیت ملک بھر میں عوام اور پاک فوج کی قربانیوں سے امن وامان قائم ہوا ہے لیکن کفری طاقتیں پاکستان کو مخفوظ نہیں دیکھنا چاہتے اور افغانستان میں موجود بعض طاقتیں اب ایک مرتبہ پھر ہمارے نوجوان امن وامان خراب کرنے پر اکسا رہے ہیں اور بد امنی پھیلانے کے لیے مختلف خربے استعمال کر رہے ہیں قبائل کشمیر سمیت ملک بھر میں امن وامان قائم کرنے کے لیے بہت سے قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت اج عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے لیکن اسی دفعہ ملک کے امن وامان خراب کرنے کے کسی کو اجازت نہیں دیں گے مقررین نے کہا کہ حکومت عوام اور نوجوانوں کے ہر جائز اور قانونی مطالبات حل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم غیروں کے نعروں پر دھوکہ نہیں کھائیں جس طرح اجکل وزیرستان سے غیروں کے اشاروں پر جو کچھ نوجوانوں نے شروع کیا ہے ۔منظور پشتون اس وقت اواز کیوں نہیں اٹھاتے جب ہمارے مساجد اور حجروں کو دھماکوں سے اڑایا جاتا اگر کسی نے منظور پشتون کی حمایت کی تو انکو ایجنسی بدر کریں گے ۔ حکومت بے گناہ افراد کی رہائی موبائل نیٹ ورک اور تجارت کے لیے پاک افغان تجارتی روٹ گورسل کھولنے کے احکامات جاری کرے کیونکہ مہمند ایجنسی میں گزشتہ ایک سال سے موبائل نیٹ ورک بند ہے جس کی بنا پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جلسہ عام میں ایجنسی بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے ملک سے محبت اور امن وامان قائم ہو

No comments