Breaking News

مہمند صحافیوں کے درمیان اختلافات ختم


ضلع مہمند(خان اللہ مومند) مہمندپریس کلبوں کے مابین چار سال سے جاری اختلافات کا خاتمہ ایک پر یس کلب کے قیام پر متفق ، ایم این اے ساجد خان، ڈی سی مہمند افتخار عالم ، سنیٹر ہلال رحمن کے بھائی عباس رحمن اور مقامی صحافیوں کی چار رکنی کمیٹی نے اختلاف رائے کی خاتمے میں نمایاں کردا ر اداکیا ، آ ، ڈی سی مہمند نے صحافیوں سے تحریری معاہد ے پر دستخط لیکر آئندہ کیلئے کوئی اختلاف نہیں ہوگا اور سب کے مفادات مشترکہ ہوں گے ۔ آج ہم سب کیلئے فخر اور اعزاز کی با ت ہے کہ ضلع کی تمام صحافی ایک صفحہ پر ہوگئیں، آئندہ کیلئے پریس کلب کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی فنڈز میں خصوصی گرانٹ شامل کیا جائیگا، ڈی سی مہمند افتخار عالم کا۔کانفرنس روم میں صحافیوں کی تقریب سے خطاب، رواں سال 2019کیلئے فخر عالم مومند پریس کلب کے صدر ہونگے جبکہ گل محمدمومند مہمندضلع میں مومند یونین آف جرنلسٹس کے صدر ہونگے۔اس سلسلے میں پیر کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں مقامی ضلعی انتظامیہ کی کانفرنس روم میں صحافیوں کے مابین اختلاف رائے کے خاتمے کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی سی مہمند افتخار عالم، ایم این اے ساجد خان مہمند ، سنیٹر ہلال رحمن کے بھائی عباس رحمن اور دونوں پریس کلبوں کے مقامی صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں نے اپنا بھرپور کردار اداکیا گیا اور مومندقبائلی صحافیوں کے مابین چارسال سے جاری اختلاف کا خاتمہ کیا گیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی مہمند افتخار عالم ،ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ آج سب کیلئے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ضلع کی تمام صحافیوں نے آپس میں اختلافات کا خاتمہ کرکے ایک جامع تحریری معاہدے پر متفق ہوگئیں جس کی تمام صحافی پاسداری کریگا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ملک وقوم کی آنکھ اور کان ہوتی ہے اسلئے ان کا آپس میں اختلاف رائے کا خاتمہ ضروری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی جانب سے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر قسم تعاون جاری رکھیں گے اور ان کی ترقی کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کرینگے تاکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکیں۔ دریں اثناء ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ضلع مہمند میں صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی بنانے کی بھی سفارش کی ہے جس سے ہمیں بہت سے توقعات وابستہ ہے جبکہ ڈی سی مہمند افتخار عالم نے کہا کہ آئندہ ترقیاتی فنڈ میں صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی گرانٹ بھی شامل کرینگے تاکہ ان کی مالی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکیں۔ مومند صحافیوں کے متفقہ فیصلے کے مطابق رواں سال 2019 کیلئے فخر عالم مومند پریس کلب کے صدر ہونگے جبکہ گل محمد مومند مہمند یونین کے صدر ہونگے۔ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی مشران اور سیاسی ورکروں نے شرکت کی۔


No comments