اداروں کے تصادم سے دل گرفتہ پاکستانی
پریس ریلز
اداروں کے تصادم کی وجہ سے ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے اپوا کی تقریب سے مقررین کا خطاب
لاہور( 15اپریل(آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن نے ممتاز سماجی ،ادبی اور کاروباری شخصیت زبیر احمد انصاری اور سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں پرُوقار ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں زبیر انصاری کو آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی مقرر کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی معروف صحافی و کالم نگار مجیب الرحمن شامی تھے جنہوں نے زبیر احمد انصاری کو اپوا کا سرپرست اعلی مقرر ہونے پر مبارکباد دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے نوجوان لکھارویوں اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کرتے آرہے ہیں کالم نگار لکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب بینی اور مطالعہ کو اپنا شعار بنائیں نوجوان کالم نگار موجودہ ملکی حالات پر بھی تجزیہ پیش کریں جس کی وجہ سے ہر پاکستانی دل گرفتہ ہے۔ اداروں کا تصادم ملک کو بند گلی میں دھکیل رہا ہے ہر ادارے کو اپنے حدود قیود میں رہ کر آئین کے مطابق کا م کر نا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوا کے سرپرست اعلی زبیر احمد انصاری نے کہا کہ صحافی سچ لکھیں اور کسی کے پلڑے میں اپنا وزن نہ ڈالیں موجودہ حالات میں باریک بینی سے متوازن تجزیہ کر کے اپنی مثبت تجاویز دیں جس سے ملک و قوم کو آگے چل کر فائدہ حاصل ہو تقریب سے سنئیر صحافیوں ،روف طاہر،ناہید نیازی،گل نوخیز اختر،اختر عباس،رانا خالد محمود ،امین حفیظ ،اور ندیم نظر سمیت اپوا کے صدر چوہدری غلام غوث اورسنئیر نائب صدر ایم ایم علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اپوا کے عہدیداران حافظ محمد زاہد ،کرامت مسیح،ندیم ملک،امین رضا،محمد عرفان چوہدری،عبدالکریم اعوان ،مقدس فاروق،فاطمہ شیروانی،زونیرا اکرام سمیت اپوا ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

No comments