اشیائے خوردو نوش پر ٹیکس ختم
مہمندایجنسی میں اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال 38 کی چیزوں پر عائد ٹیکس ختم،غریب عوام کو ریلیف ملے گا، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند واصف سعید کی پریس کانفرنس
انہوں نے غلنئی جرگہ ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے 104اشیاء میں سے 38اشیاء پر سے ٹیکس ختم کردیا ہے جن کا اثر براہ راست عام غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا انہوں نے کہاکہ دوسرے ضلعوں سے مہمندایجنسی اور بعض اشیاء ایجنسی سے باہر بھیجے جاتے ہیں جن پر ٹیکس عائد تھا جس سے ماہانہ پانچ لاکھ روپے حکومتی آمدن میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شناختی کارڈاور ڈومیسائل پر مقررہ فیس کا خاتمہ کردیا ہے اور ساتھ ہی آج یعنی 10اپریل سے تمام اشیائے خوردونوش اور روزمرہ استعمال کی چیزوں پر عائد ٹیکس کا خاتمہ کردیا ہے جس عام غریبوں کو کافی فائدہ ملے گا انہوں نے کہا کہ ان اشیاء میں جلانے کی لکڑی،صابن، چپل،سرف، دروازے، کھڑکیاں،فرنیچر،اے سی، فریزر، دوائیاں، پائپ،تختے،ڈیزل،کوئلہ،گیس سلنڈر،ٹریکٹر،موٹر سائیکل،بھُس اور سبزیاں شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی اور انشاء اللہ ہم اس اقدام کے بعد قیمتوں کے کنٹرول پر نظر رکھی جائے گی تاکہ عام لوگ اس ریلیف سے مستفید ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے عوام پسماندہ اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اس لیے یہ اقدام اٹھایا اور انشاء اللہ اس سلسلے میں ہر وہ کام کریں گے جس سے ایجنسی کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔پریس کانفرنس کے دوران ایم این اے بلال رحمان،اے پی اے طارق اللہ،اے پی اے توصیف خالد، بھی موجود تھے۔

No comments