اساتذہ مبارکباد کے حقدار
(تحریر انور حسین ماگرے)
پچھلے دنوں میں نے ایک ارٹیکل لکھا جو ہمارے سیاستدان اور سرکاری ملازمیں پر تنقید کی گی میں کبھی بھی ایسی سوچ اور ایسے خیال کے حامل نہیں جو انسانیت کے خلاف ہو میں ہمشہ انسانیت دوست فقروں کو تریجی دیتا ہوں ارٹیکل شوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد میرے چند قریبی سیاست دان اور ٹیچرز مجھ پر کافی برسے اور میں ان کی کال میسج دیکھ کر مسکراتا رہا یہاں تک کے کئی نے طنعہ و طنعز بھی کسے خیر یہ ان کی سوچ تھی بر حال ان چند لوگوں کے وچ سے کچھ لوگوں کی کال مسیج ملے کہ جنھوں نے ان فقروں سے نوازا ۔
سر لکھا تو سچ ہے ہم لوگ کوشش کریں گے اپ کا یہ شکوہ بھی ختم ہو یہ جن لوگوں کے پیغام تھے ان کو میں ملا تک نہیں ہوں لیکن مجھے فخر ہے ان اساتدہ اور ان لوگوں پر جنھوں نے بات کو سمجھا اور تسلیم کیا کہ بات کیا ہے نہ کہ دیکھا انور ماگرے نے لکھا
ان چند اساتذہ کے سکولوں کے رزلٹ نے میرے دل کو ہی نہیں بلکے ان والدین کے دل بھی باغ باغ کر دہیے جن کے بچے ان اساتذہ کے سایہ میں اپنے مستقبل کے خواب دیکھ رہے ہیں خیر کوشش کروں گا آنے والے ارٹیکل ان کے نام لکھوں
ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں یہاں لوگوں کو لڑا کر خوشی ملتی ہے کسی کو داغ لگانے کے لیے کیا کیا حربہ استعمال کیا جاتا ہے جہان غریب بالن کاٹے کو ضلعی اتنظامیہ کو علم ہوتا ہے کہ کس نے کہاں سے بالن کاٹا اور امیر اور سیاست دان جو چاہے کریں مگر خبر بازار تک نہیں جاتی کیونکہ اج بھی غریبوں ججو دیکھا کر ڈریا جاتا ہے اور ہر گاوں میں ایک خاص طبقہ ہے جو لوگوں کو مختلف طریقو ں سے یرغمال بناے ہوے ہے اگر ہم جیسے لوگوں کی قلم بھی ان کے لیے کافی نہ ہوئی تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ کل قیامت کے دن ہم بھی ان کے مجرم ہوں گے برحال میں نے اس ارٹیکل میں صرف دیکھ رہا تھا کہ سچ کو کتنا ہم برداشت کرتے ہیں اور اپنے اندر کی خامی کو بدلنے کے بجاے جو اپ کو دیکھاے کے اپ کے کپڑوں پر داغ لگا ہوا ہے اس کو بھابنتے رہنا اچھے انسان کا م نہیں بلکہ اس کا شکریہ ادا نہ کرتے ہوے بھی اپنے کپڑوں کا داغ صاف کرنا انسانیت ہے
ان چند سیاست دانوں نے جن کا ذکر کیا گیا تھا وہ کافی میرے خلاف پروپگنڈہ کرکے نمبر بناتے رہے اور اپنے کارنارمے بیان کرتے رہے خیر عبدالستار ایدھی نے کہیں نہیں کہا کہ میں نے یہ کیااور نہ ہی صفائی پیش کرنے کی ضرورت پڑی دنیا کے عظیم انسانوں کی لیسٹ میں عبالستار ایدھی کا خاص نمبر ہے وہ سیاستدان جن کو اپنی صفائی پیش کرنی پڑ جاے تو وہ کیا سیاست دان ہوں گے تاریخ کیا لکھے گیئ
جن سکولوں کے رزلٹ اچھے آے ان اساتذہ کو بہت بہت مبارک باد اور امید ہے آئندہ بھی سیاست سے ذیادہ اپنی ملازمت اور ذمہ داری کا ثبوت دیں گے

No comments