Breaking News

ہلدی سے کینسر کا سستا علاج اور نقصانات





کینسر جیسے موذی مرض کا علاج ہلدی سے ممکن ہے یہ تو اب ساری دنیا تسلیم کرتی ہے لیکن اگر آپ بازار سے ملنے والی ہلدی لے کر کھائیں گے تو ہلدی سے کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کا خیال دل سے نکال دیں۔ عام طور پر کمرشل بنیادوں پر تیار ہونے والی ہلدی کی تیاری کے دوران ہی اس کا سب سے مفید جوہر " سرکیومن " جو کینسر کا علاج کرنے کی خاصیت رکھتا ہے ۔ ۔ ۔ ضائع ہو جاتا ہے۔ ہلدی استعمال کرنے کا بظاہر تو یہ ایک سادہ سا طریقہ معلوم ہوتا ہے لیکن کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہےسبزی منڈی سے کچی ہلدی 100 روپے کلو تک مل جاتی ہے۔کینسر کے مرض میں مبتلا مریض، کچی ہلدی یا اس ہلدی سے خود پاؤڈر تیار کرکے استعمال کریں تو انہیں فائدہ ہوگا۔ ان دو طریقوں سے ہلدی استعمال کرنے سے فوری نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ کچی ہلدی کو پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اسکا چھلکا اتار لیں۔ چھلکا اتارنے کے بعد اس کو نمک والے پانی میں دس منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد اس دھلی ہوئی کچی ہلدی کو سٹیم کر لیں ۔ جب ہلدی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اس کو گرینڈ کرکے پاؤڈر بنا لیں۔ اس ہلدی کے پاؤڈر کو جب کینسر کا مریض استعمال کرے گا تو رزلٹ بھی آئے گا۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہلدی کو کچا ہی کھا لیا جائے کچی ہلدی کھانا پاؤڈر بنانے سے بھی زیادہ آسان ہے کچی ہلدی کی خوشبو بہت پیاری ہوتی ہے کچی ہلدی کھانے میں محنت کم اور فائدہ زیادہ ہے۔ کچی ہلدی کا چھلکا اتار کر اس کو کوٹ لیں / چبا لیں یا چھری کے ساتھ باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر پانی کے ساتھ کھا لیا جائے۔اس کے علاوہ اس خبر سے بھی آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ چند روز پہلے " برٹش میڈیکل جرنل" نے کینسر کی ایک مریضہ 66 سالہ برطانوی خاتون، مسز ڈینک فرگوسن کی رپورٹ شائع کی جو دس سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی اور ہر قسم کا علاج کرانے کے بعد بھی جب اس کو کوئی افاقہ نہ ہوا تو اس نے ہلدی استعمال کر کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے نجات حاصل کر لی ۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ روزانہ آٹھ گرام ہلدی کا پاؤڈر صبح کھالی پیٹ پانی کے ساتھ استعمال کرنا ہے اور اس کے ایک گھنٹے کے بعد ناشتہ کرنا ہے۔ اس کیس سٹڈی کی بنیاد پر کینسر کے مریض اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مقدار کا تعین کر سکتے ہیں ۔ دل کے مریض اور جن کا خون بہت پتلا ہو ان کو مسلسل ہلدی استعمال نہیں کرنی چاہئے یا اپنے معالج کو اس بارے میں ضرور آگاہ کرنا چاہئے۔اگر ہمیں اپنے بچوں کی زندگی عزیز ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ محبت ہے تو ہمیں کھانوں میں ہلدی استعمال کرنے کے طریقے کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنے کھانوں میں کچی ہلدی کا استعمال کرنے کے لئے گھر والوں کو راضی کر لیں تو بے شمار بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ گھریلو پیمانے پر کچی ہلدی سے چھلکا اتارنے میں محنت بھی زیادہ ہے اور ہاتھوں کی رنگت بھی خراب ہو جاتی ہے ہلدی چھیلنے کے بعد تین دن تک ہاتھوں سے رنگ نہیں اترتا اس کا ایک آسان حل بھی ہے جو تصویر میں بتا دیا گیا ہے۔ اگر آپ ہمیشہ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنے کھانوں میں ہلدی کی مقدار ڈبل کر لیں۔
احتیاط اور نقصانات
ہلدی ایک ایسا مسالہ ہے جو سبزیوں کے ذائقہ اور رنگ کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ہلدی میں کئی قسم کے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو صحت کے لئے فائدہ مند ہیں، لیکن تمام لوگوں کے لئے ہلدی فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اسے ہضم کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ کون لوگ ہلدی کے زیادہ استعمال سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
حیض کا مسئلہ
حیض کے دوران ہلدی کا استعمال کم کیا جانا چاہئے کیونکہ خون پتلاہوتا ہے ، جس سے دوران حیض زیادہ خون بہہ جانے کا خدشہ ہے۔ اس لئے حیض کے دنوں میں ہلدی سے بالکل ہی دوری بنا کر رہیں ۔ تاکہ آپ کو بہت ساری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
پتھری کا مسئلہ
اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بلیڈر کے بہت سے مسائل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہلدی میں موجود آکسیجن گردوں میں پتھر پیدا کرتا ہے۔ لہذا اگر آپ پہلے ہی پتھری کے مسائل سے جوجھ رہے ہوں یا آپ کو یہ مسئلہ پہلے سے ہی ہے، تو آپ ہلدی کا استعمال کم کردیں۔
خون کی کمی
جسم میں آئرن کی کمی سے خون کم ہونے لگتا ہے، جو بعد میں اینیمیا کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ بدن میں آئرن کی کھپت بڑھ جاتی ہے ،، جس سے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے اور اینیمیا کا مریض ہو جاتا ہے۔ اگر آپ پتلی ہوتے ہیں اور آپ کو ہر وقت کمزوری ہے تو پھر ہلکا پھلکا انتباہ آپ کے لئے زہر ثابت ہوسکتا ہے۔
سرجری ہونے پر
حال ہی میں کرائی ہوئی سرجری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہلدی اچھا نہیں ہے۔ چونکہ یہ خون پتلا کرتا ہے، اس لئے ، ہلکی کی مقدار کو کم سے کم لیں ۔ تاکہ آپ کی سرجری کا زخم جلد ہی بھر سکے۔ اور آپ پہلے کی طرح ہی صحت مند ہوسکیں۔
کڈنی کا مسئلہ
گردے کے مسئلے کے لئے ہلدی زہر بھی ہے۔ گردوں سے متعلقہ مسائل کے ساتھ لوگ کم ہلکی کھاتے ہیں کیونکہ آکزیلیٹس ان میں موجود ہیں جو گردے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ہاضمہ
کھانے کو ہضم کرنے کے لئے، ہلدی کبھی بھی اس طرح سے استعمال نہیں کیا جاتا ہے، اور کھانے کے فورًا بعد، ہلدی دودھ نہ پیئیں ۔ ہلدی میں موجود کرکیومین گیس اور اسیڈیٹی کا مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ اس طرح کے معاملات میں، جن کا ہاضمہ کمزور ہے وہ اسے نہیں کھاتے۔

No comments