مہمند قبایٔل کی داد رسی ،مگر کیسے ؟
مہمند ایجنسی میں گزشتہ گیارہ مہینوں سے بند موبائل نیٹ ورک کی بحال کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا اہتمام ،،مہمند ویلفیٔر ارگنائزیشن نے کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے اب تک درجنوں مظاہرے کیے جا چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔
گزشتہ گیارہ ۱۱، ماہ سے ہر قسم موبایٔل نیٹ ورک بند ہے 🔻
تمام مہمند قبایٔل شدید مشکلات کا شکار ہیں 🔻
سرکاری دفتری کام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے 🔻
تاجروں اور دکانداروں کی آمدن میں پچاس فی صد کمی واقع ہوئی ہے 🔻
مہمند قبایٔل کی چالیس فی صد آبادی ملک کے دوسرے شہروں میں رہائش پذیر ہے 🔻
یہاں کی دس فی صد آبادی ملک سے باہر ممالک میں محنت مزدوری کرتی ہیں 🔻
مہمند قبایٔل اپنے پیاروں کے ساتھ رابطہ نہیں کر سکتے 🔻
اکثر لوگ رابطہ کرنے کے لیے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں 🔻
اگر سیکیورٹی کی وجہ سے نیٹ ورک بند ہے تو دہشت گرد بھی پہاڑوں پر چڑہ سکتے ہیں 🔻
اگر سیکیورٹی کی وجہ سے بند ہے تو کراچی،بلوچستان اور وزیرستان میں مہمند ایجنسی سے برے حالات ہیں 🔻
ہمارا ایم این اے، سنیٹر ، پی اے وغیرہ یہ مسٔلہ حل نہیں کر سکتا 🔻
لہٰذا چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ سے یہ مسٔلہ حل کرانے کا مطالبہ ہے 🔻

No comments