Breaking News

آنکھ کا پردہ ایک عظیم نعمت







ھمارے ایک دوست عجیب واقعہ سنانے لگے.. ایک صاحب کا ایکسیڈنٹ ھوا.. اس کی آنکھ کے اوپر کا پردہ (upper eyelid) کٹ گیا.. 
کہنے لگے ایک دو گھنٹے گزریں تو آنکھ پر مٹی جم جائے.. 
عام آدمی محسوس نہیں کر سکتا کہ ھوا میں کتنے باریک باریک ذرات مٹی کی شکل میں ھوتے ھیں جو جمتے رھتے ھیں.. اکثر آپ دیکھیں گے کہ اگر آپ کوئی چیز رکھیں , دوسرے دن اس پر مٹی نظر آے گی..
ھماری آنکھ کے اوپر الله نے پردہ بنا دیا.. یہ بند ھوتا ھے اور کھلتا ھے.. اس کے ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا پانی اندر سے خارج ھوتا ھے تو پانی کے ساتھ جیسے کسی چیز کو جھاڑو لگاتے ھیں , یہ الله نے جھاڑو کا انتظام کیا ھوا ھے.. یہ بند ھوتا ھے , کھلتا ھے , جھاڑو چل رھا ھوتا ھے..
جب اس کی آنکھ کے اوپر والا گوشت کا پردہ کٹ گیا تو آنکھ ھر وقت با لکل ننگی رھنے لگی.. مصیبت یہ بنی کہ ھوا میں معلق ذرات کی وجہ سے آنکھ پر مٹی کی تہہ آجا تی تو تھوڑی دیر کے بعد دھونا پڑتا.. پھر مٹی جم جاتی پھر دھونا پڑتا.. دن میں کوئی ٥٠ دفعہ دھونا پڑا.. اب ایک دن میں ٥٠ دفعہ آنکھ ميں پانی ڈالنا کوئی آسان کام نہیں..
لوگ عیادت کرنے آے تو کہنے لگا کہ آنکھ کا چھوٹا سا پردہ تھا.. کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ الله تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ھے.. انسان کے جسم کا ایک چھوٹا سا حصہ ھے اس کو دیکھو الله تعالیٰ کی کتنی بڑی نعمت ھے..
ھم میں سے کتنے ھیں جو رات کو سوتے وقت اس نعمت کا شکر ادا نہیں کرتے.. مانگتے تو ھم سب ھیں مگر اس کے دینے والے کا شکر ادا کرنے والے تھوڑے ھیں..
اس کے بنیادی وجہ انسان کے دل میں غفلت ھوتی ھے.. جب غفلت ھو انسان کا رویہ اور ھوتا ھے اور جب دل میں معرفت ھو پھر رویہ کچھ اور ھوتا ھے !!
اسى ليے فرمايا گيا :
" اور تم اپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جهٹلاو گے " -
سدا سلامت رهيں.
منقول

No comments