Breaking News

مہمند قبایٔل کو گونگا اور بہرا بنا دیا گیا




                                                     مہمند قبایٔل کو گونگا اور بہرا بنا دیا گیا


اکیسویں صدی کے اس سایٔنس و ٹیکنالوجی کے دور میں مھمند قبایٔل کو گونگا بہرا بنا دیا گیا ہے۔گزشتہ نو 9مہینوں سے ہر قسم موبایٔل نیٹ ورک بند ہے۔مہمند ایجنسی کے اکثر نوجوان محمنت مزدوری کی غرض سے یا تو ملک سے باہر ہیں یا ملک کے دوسرے شہروں پشاور،راولپنڈی،لاھور،کراچی وغیرہ میں غربت کے شب و روز گزار رہے ہیں ۔موبایٔل سروس کی بندش سے مہمند ایجنسی کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری اہلکاروں ،تاجروں اورصحافی برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں کے عوام حیران و پریشان ہیں کہ آخر وجہ کیا ہے کہ اتنا عرصہ مہمند قبایٔل کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا جبکہ ابھی بھی صورتحال واضح نہیں ہے۔ اگر یہ سب کچھ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے تومہمند ایجنسی میں آج کل مثالی امن قاٰیٔم ہے اگردوسرے علاقوں کے ساتھ موازنہ کیا جاۓ تو مہمند ایجنسی میں اسلام آباد جیسے حالات ہیں۔کیونکہ کراچی، کویٹہ اور وزیرستان میں اس سے کہیں زیادہ حلات خراب ہیں ۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ اس مسٔلے کا حل کسی کے پاس نہیں ، نہ پی اے  مہمند کے پاس ،نہ کمانڈ نٹ مہمند رایٔفلز کے پاس، نہ ایم این اے کے پاس ، نہ سنیٹر کے پاس اور نہ گورنر پختونخوا کے پاس۔ ہاں البتہ آرمی چیف کے پاس اس کا حل موجود ہے لہٰذا آرمی چیف سے گزارش ہے کہ مہمند ایجنسی میں فوری طور پر موبایٔل نیٹ ورک بحال کیا جاۓ۔  

No comments