Breaking News

مولانا غلام محمد صادق، پریس کانفرنس


(غلام حسین محب)
مہمند: این اے 42کیلئے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار مولانا غلام محمد صادق نے کہا کہ ان کو جاری کردہ ٹکٹ کا فیصلہ متفقہ طورپر ہوا، الیکشن کمیشن نے بھی کتاب کا نشان الاٹ کیا ہے ، امیر محمد سعید بے جا الزامات لگارہے ہیں ، یہ مہذب اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے ۔ایم ایم اے کے کارکن مطمئن رہے کتاب پر ہی الیکشن لڑیں گے، این اے 42کی نشست جیتنے کیلئے پر امید ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے اور ایم ایم اے کے متفقہ امیدوار مولانا غلام محمد صادق نے جمعہ کے روز مرکزی مومند پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے قائدین نے27جون کو این اے 42کیلئے مجھے ٹکٹ دیا ہے اور الیکشن بھی کتاب کے نشان پر ہی لڑیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن نے بھی مجھے کتاب کا نشان الاٹ کردیاہے اسلئے کارکن بھی مطمئن رہیں اور وہ جھوٹے افواہوں پر کان نہ دھریں اور الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایم ایم اے کا ٹکٹ ملا تو اس پر جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید خان کو دکھ ہوا اور انہوں نے میرے خلاف جھوٹے الزامات لگاکر ٹکٹ واپس لینے کی کوشش کی لیکن وہ راس نہ آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے بھی غلط فہمی پیدا کی اور اپنے امیدوار کی حمایت کرنے لگے ۔ جس کسی نے بھی ایم ایم اے کے قائدین کے فیصلے کی تائید نہ کی تو غدار ی کی زمرے میں آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ پہلے کی گئی تھی پہلے اوپن تھا لیکن فیصلہ بعد میں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا غلام محمد صادق نے کہا کہ حلقہ این اے 42میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیلئے رابطے جاری ہیں اورامید ہے کہ کسی اچھے نتیجے پر پہنچیں گے۔۔۔ 

No comments