Breaking News

قبائل کو الگ صوبہ دیا جائے



مہمند ایجنسی۔غلنی سپورٹس سٹیڈیم میں JUI کی دستار فضیلت کانفرنس۔ایجنسی بھر سے علماۓ کرام قومی مشران طلبا سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت۔اسلام امن محبت وبھائی چارے کی درس دیتا ہے اج مختلف شکلوں میں لوگ دین اسلام کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن علماۓ کرام انکو ایسا نہیں ہونے دیں گے PTI ملک کی سب سے بڑی فخاشی پھیلانے والی جماعت ہے ائندہ ایلکشن میں عوام جاگیرداروں اور وڈیروں کے مقابلے میں علما کا انتخاب کریں گے مولانا عطاالرحمان۔مثمر شاہ۔مفتی عبدالشکور ۔محمد اعجاز ۔مولانا غلام صادق ۔عارف حقانی و دیگر نے غلنئ سپورٹس سٹڈیم میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اسلام امن محبت اور بھائی چارے کی درس دیتے ہیں اج مختلف شکلوں میں کفار دین اسلام کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن علماے کرام انکو ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔ علماے کرام عوام کی خدمت اپنا فرض سمجتھے ہیں علما کے دشمن اور دھشت گرد نہیں بلکہ ملک کے مخافظ ہیں سیکولر سیاسی پارٹیاں پارلیمنٹ میں یہودیوں کے ایجنٹ ہیں جبکہ علما دین کے مخافح ہیں ۔ ہمارے دور حکومت میں 45 ہزار تعلیم یافتہ اور بےروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں انہوں نے کہا کہ PTI ملک کی سب سے بڑی مخاشی پھیلانے والی جماعت ہے جو ان کے جلسے جلوسوں میں اپ خود دیکھ رہے ہیں لیکن اج تک غریب عوام کے مسائل پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔الیکشن قریب اتے ہی اب دوبارہ عوام کو جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے قادیانیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا کریڈٹ JUI کو جاتا ہے سیکولر جماعتیں اج بھی ائین سے اسلامی دفعات ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہماری بدولت اج تک وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اج تک جتنے مظالم فاٹا کے عوام پر کئے اس کی مثال نہیں ملتی اج مسلمان موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ذلیل ہے انہوں نےکہا کہ اپتہ افراد کی رہائی کے لیے ہم نے ہر فورم پر اواز اٹھائی ہے لیکن بعض سیاسی جماعتیں اب ان پر سیاست چمکا رہے ہیں قبائل کے لیے ہر فورم پر اواز اٹھایا ہے افغانستان قندوز مدرسہ پر حملے پر مذمت کرتے ہوے کہا کہ مدرسہ کے طلبا پر قوم پرست لیڈر اور میڈیا سب خاموش ہے کسی نے اج تک اواز نہیں اٹھائی کانفرنس میں ایجنسی بھر کے مدارس سے فارغ التحصیل 90 طلبا میں اسناد تقسیم کی گئی کا نفرس میں کئی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ۔بے گناہ افراد کو رہا کیا جاے ۔قبائل کو الگ صوبہ دیا جاے ۔بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ۔صافی تحصیل روڈ پر کام شروع کیا جاے ۔صافی ۔خویئزی بائزی تحصیلوں میں نادرا سنٹرز قائم کیا جاے ۔

No comments