Breaking News

پاکستانی شناختی کارڈبنانے کا دھندہ عروج پر


مہمند ایجنسی میں افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔
،اس دھندے میں اہم کردارحامدنامی افغان مہاجر کا ہے جو رشوت دیکر غیرقانونی کام کرواتا ہے۔افغان مہاجرین کے کارڈزبنانے کے خلاف آواز اٹھانے پرمجھے پولیس کے ذریعے تشددکا نشانہ بنایاگیا۔ ملک عبداللہ خان کوڈاخیل اور بیٹے وطن دوست کی پریس کانفرنس
انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے ہم ان افغان مہاجرین کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں جبکہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ ان افراد میں ایک اہم کردارحامدنامی ایک افغان مہاجر ہے جو خودبھی پاکستانی کارڈ کے ساتھ ہر تھانہ تحصیل میں سرخروہو کر جاتا ہے اورکوئی بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے کہ مجھے ہر جگہ پولیس کے ذریعے تنگ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حامد پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے شبقدرپولیس کے ذریعے ہماری گاڑی کی روزانہ تلاشی کے بہانے ہماری بے عزتی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہماری گاڑی کو ادیزئی چیک پوسٹ پر روک کر ہمیں بغیر وجہ بتائے شبقدر تھانہ لے جایا گیا جہاں میرے بیٹے پر تشدد کیا گیااور شام تک ہمیں تھانہ میں رکھا گیاہمیں چھوڑا گیا مگر ہماری گاڑی تھانہ میں ابھی تک رکھی گئی ہے۔انہون نے شبقدرپولیس کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پر الزام لگایا کہ انہوں نے حامدسے لاکھوں روپے رشوت لیکر ہمیں بلیک میل کرنے اور بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
انہوں نے گورنر پختونخوا،کورکمانڈر اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیاکہ حامدسمیت دیگر افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں اور ہمیں ان ملک دشمن عناصر سے تحفظدیا جائے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments