Breaking News

پاک فوج بمقابلہ امریکی فوج ؟؟؟





فرض کریں اگر امریکا پاکستان پر حملہ کر دے تو کیا ہو گا؟۔کیا پاکستان دفاع میں امریکا کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہمارے حکمرانوں سے ہمیشہ منفی میں ملے گا, اور ہو سکتا ہے وہ یہ بات سن کر کانوں کو بھی ہاتھ لگانا شروع کر دیں۔


ظاہری طور پر نظر یہی آتا ہے کہ پاکستان امریکا کا وار برداشت نہیں کر سکتا۔لیکن یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ امریکا پاکستان سے شدید بغض رکھنے کے بوجود پاکستان پر حملہ کیوں نہیں کر رہا۔شاید کوئی وجہ ضرور موجود ہے۔ کیونکہ امریکا نے عراق, لیبیا , افغانستان اور شام کا یہ حال کر دیا تو پاکستان کا کیوں نہیں کچھ بگاڑ سکا, حالانکہ امریکہ اور اسرائیل کے لیئے ان اسلامی ممالک سے کہیں زیادہ خطرناک ملک پاکستان ہے۔کیونکہ پاکستان کے پاس نہ صرف بڑی فوج ہے بلکہ بہترین ایٹمی میزائل بھی ہیں۔
پاکستان ایٹمی طاقت بننے کے بعد سے اب تک مسلسل امریکا کے الزامات اور پابندیوں کے سائے میں ہے اور ہمیشہ سے یہی ڈر تھا کہ امریکا پاکستان پر ایٹمی ہتھیار چھیننے کے لیۓ حملہ ضرور کرے گا لیکن امریکا افغانستان تو آ گیا پر اس سے آگے نا بڑھ سکا۔ امریکی فوج اس قدر جنگی تجربہ نہیں رکھتی جتنی کہ پاکستان کی فوج رکھتی ہے۔ اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ امریکی فوج 16 سالوں میں وہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکی جتنی پاکستانی فوج نے صرف تین سال کے عرصہ میں حاصل کر لی ہیں، اور نتیجہ دنیا کے سامنے ہے کہ پاکستان 2013 تک کس قدر دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا،جبکہ آج پاکستان پرامن ممالک میں سے ایک ہے۔ اس بات کا اقرار امریکی حکام بھی کر چکے ہیں کہ امریکا افغانستان میں تسلی بخش کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا۔ اصل میں امریکی فوج ہمیشہ سے عراق، لیبیا، شام، افغانستان جیسے ممالک میں ایسے لوگوں سے لڑتی آئی ہے جن کے پاس یا تو ہتھیار تھے ہی نہیں یا پھر کم جدید تھے اور وہ لوگ کم تربیت یافتہ تھے، جبکہ پاکستانی فوج روایتی جنگیں بھی لڑ چکی ہے،اور امریکی فوج سے زیادہ تجربہ کار ہے۔ اس کے علاوہ آپ سب کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو مسلسل تین بار سالانہ مقابلوں میں اول رہی، مسلسل 3 بار گولڈ میڈل حاصل کرنا پاکستانی فوج اور عوام کے لئے قابل فخر بات ہے. کہا جاتا ہے کہ امریکا ہر میدان میں اپنا نیا ہتھیار لے کر آتا ہے لیکن پھر بھی ہار جاتا ہے۔دوسری طرف پاکستان ہر جنگ میں پرانے ہتھیاروں ںسے ہی جیت جاتا ہے۔امریکا کے پاس خفیہ ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ موجود ہے جسے امریکا ممکنہ طور پر اگلی عالمی جنگ میں استعمال کرے گا۔ پاکستان کی سمندری دفاع کے لیے نیم ہائپر سونک میزائیل “CM-400AKJ” سمیت کئی اینٹی شپ میزائل موجود ہیں جبکہ فضائی دفاع کے لیے “LY-80” جیسے جدید ترین ائیرڈفینس میزائل سسٹم موجود ہیں جو کہ افغانستان میں موجود امریکی آرمی کے لیۓ کافی ہیں۔ پاکستانی تیمور بین الابرعظمی بیلسٹک میزائل ایک سیکرٹ ہتھیار سمجھا جاتا ہے جو کہ امریکا تک پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان اگلی نسل کے الحیدر ٹینک بھی بنانے جا رہا ہے جبکہ یہ بات آفیشیل طور پر واضع ہے کہ پاکستان دنیا کے سب سے چھوٹے ایٹمی ہتھیار بھی بنا چکا ہے، جسے ایک بیگ میں ڈال کر لیجایا جا سکتا ہے۔امریکا اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس طرح کے ہتھیار یقینی طور پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے قیامت ثابت ہوں گے۔
اللّہ کے فضل سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ہر طرف سے محفوظ ہیں۔اگر کسی گورے یا کالے امریکی نے ہالی ووڈ کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی تو پاکستان کے غیور سپاہی افغانستان کو امریکی فوجیوں کا قبرستان بنانے میں دیر نہیں کریں گے۔
شاید امریکا یہ بات جان گیا ہے کہ پاکستان منہ کا نوالہ نہیں جو نگل لیا جائے بلکہ پاکستان گلے کی وہ ہڈی ہے جو نگلنے والا تو مر جاتا ہے پر ہڈی کو نقصان نہیں ہوتا۔

No comments