Breaking News

پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف احتجاج




مہمند ایجنسی: مہمندقبائل کی جانب سے PTMکے خلاف غلنئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں درجنوں قبائلی اور سیاسی افراد نے شرکت کی۔جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کی حمایت اور پی ٹی ایم تحریک کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم کیا ہے اور ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جو پاکستان کے خلاف ہو۔انہوں نے کہا کہ منظور پشتین پختونوں کی نہیں بلکہ غیر ملکی اشاروں پر افغان موومنٹ چلا رہے ہیں جس کی ہم کبھی حمایت نہیں کر سکتے۔بعد میں قبائلی مشران ملک مراد خان خویزئی، ملک قمر گل، ملک خیر محمد،قمر علی، ظاہرخان اور اجمل نے پریس کانفرنس کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم منظور پشتین کو پختونوں کا نمائندہ نہیں مانتے اس لیے ہم اس تحریک کے خلاف ہیں کیونکہ یہ تحریک غیر ملکی اشاروں پر پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔انہوں نے پاک فوج پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم مہمند قبائل ہر محاذ پر فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے اور کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمارے ملک اور فوج کے خلاف ہو انہوں نے کہا کہ قبائل نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانیان دی ہیں اور دیتے رہیں گے ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

No comments