Breaking News

حاجی عبدالوہاب اللہ کو پیارے ہوگئے انّا للّہِ و انّا الیہِ راجعُون



(بہ شکریہ ملک سیف اللہ مومند)
حاجی عبدالوھاب رحمتہ اللہ علیہ 1922میں دھلی میں پیدا ھوے .راجپوت قبیلہ کے چشم و چراغ تھے .ان کا خاندان ھجرت کرکہ لاھور آیا .اسلامیہ کالج لاھور سے گریجوئیشن کی..اور تحصیل دار کا عھدے پر فائز ھوے.آپ نوجوانی میں مجلس احرار کے بھی رکن رھے .آپ تبلغی جماعت کے بانی مولانا الیاس کاندھلوی کی حیات میں ھی تبلیغی جماعت سے جڑے.آپ نظام الدین مرکز پھنچے .چھ ماہ مولانا الیاس کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت میں گزارے
پھر انھوں نے تحصیلدار کی نوکری چھوڑ دی اور اپنا سارا وقت اور اپنی ساری زندگی تبلیغ اسلام کے لیے وقف کر دی .حاجی محمد بشیر رحمتہ اللہ علیہ جو پاکستان میں تبلیغ جماعت کے امیر تھے ,1992 میں ان کی وفات کے بعد حاجی عبدالوھاب رحمتہ اللہ علیہ کو پاکستان میں تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا جن کا قیام تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ میں رھا .آپ تحریک کے عالمی شوری جن کا مرکز نظام الدین میں ھے ان کے بھی رکن رھے
2014میں شایغ ھونے والی بااثر پانچ سو مسلمان کی لسٹ میں آپ کا نام دسویں نمبر پرتھا.آپ نے ساری زندگی اسلام کی اشاعت میں گزاری .آپ کا اکثر وقت زکر و ازکارمیں گزرتا .آپ کو پاکستان سے شدید محبت تھی .اپ کی ھر دعا میں دھرتی ماں کی تعمیر و ترقی کے لیے تژپ ھوتی .اللہ سبحانہ و تعالی نے آپ کو دین کی اشاعت کے لیے قبول کیا جس کا وہ باربار اللہ کا شکر بجا لاتے.
آخر اسلام کا یہ چراغ ,جو بھت سے لوگوں کی راہ ھدایت پر آنے کی وجہ بن گے .جن کے الفاظوں نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی .جن کے دل میں ھر وقت تبلغ دین کی تڑپ رھی .جو عوام کی دین سے دوری پر فکرمند رھتے ,جن کی دعائیں قبولیت کا شرف حاصل کرتی , چھیانوے 96 برس کی عمر میں 18 نومبر 2018 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے .
اللہ تعالی ان کے درجات کو بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے آمین ثمہ آمین ۔۔۔
دعاگو ۔۔۔ ملک سیف اللہ مومند

No comments