پی ٹی آئی کے ساجدخان بھاری اکثریت سے جیتیں گے
مہمند ۔ ہم بھاری اکثریت سے جیت کر سابقہ تمام ریکارڈ توڑیں گے۔ہم نے تاریخ ساز بڑی ریلی نکالی اوربڑے بڑے جلسے منعقد کیے۔ مہمندقبائل کے چھوٹے بڑے ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ہمارا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے صدر اور این اے بیالیس سے امیدوارساجدخان کا مرکزی مومند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
ساجدخان نے دیگر عہدیداروں نوید خان اور رحیم شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے سال 2013سے مسلسل کمپین چلائی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پی ٹی آئی سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں ہے اور ملک بلال رحمان تو مقابلے سے یکسر باہر ہے۔کیونکہ ان کو عوامی شکایات کا سامنا ہے اورعوام کو مزیدسولر اور ٹرانسفرمر سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہم واضح فرق سے جیتیں گے اور سابقہ رکارڈ توڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔اور اب دوسرا فیزشروع ہوگاجس میں تحصیل وائز جلسے ہوں گے آخر میں ایک برا جلسہ منعقد ہوگا۔انہوں نے کہاجس میں صوبائی قیادت ک شرکت متوقع ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابق ایم این اے سولر اور ٹرانسفرمر تقسیم کر رہے ہیں جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
خواتین ووٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس بار خواتین کاٹرن آوٹ زیادہ ہوگا اور زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدمثبت تبدیلی لانا اور عوام کے ذہنوں سے بیوروکریسی کا خوف نکالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند سے باہر پشاور میں رہائش پذیر مہمند عوام کے لیے ایک بڑا جلسہ بخشی پُل پشاور میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے مشران اور عمائدین بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔اس سلسلے میں ہم نے بشران پر مشتمل جرگے تشکیل دیے ہیں جو مختلف علاقوں میں جرگے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپین کو کامیاب بنانے کے لیے ہم نے تین ٹیمیں بنائی ہیں جو بہ یک وقت تمام ضلع میں سرگرم عمل ہیں اور ہم نے کامیاب تاریخ ساز ریلی نکال کر مخالفین کو حیران کردیا ہے۔انہوں کہا کہ پچیس جولائی کو بھاری اکثریت سے جیت کر مہمندعوام کو خوشخبری دیں گے۔۔۔۔۔

No comments