وطن کی مٹی گواہ رہنا!!
(تحریر۔محسن علی ساجد)
دِل رو رہا ہے۔سر بھی فخر سے بلند ہے۔ اور دِل سے بس یہی دُعا نکلتی ہے کہ خُدایا اِس ارض پاک ،اِس سوہنی دھرتی ،اِس نور کے مسکن کو سدا شاد وآباد رکھنا اور اِس کی حفاظت کرنیوالے جوانوں کو ہمیشہ سربلند رکھنا بقول علامہ اقبال ؒ کہ
یہ غازی ،یہ تیرے پُراسرار بندے
جنہیں تونے بخشا ہے ذوق خدائی
گزشتہ روز کوئٹہ میں تین خودکش حملہ آوروں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حملہ آوروں کو کوئٹہ کے علاقے میاں غندی مغربی بائی پاس کے قریب ہلاک کردیا ۔ تیسرے خود کش حملہ آور نے خود کوایئر پورٹ کے قریب پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اڑا لیا ۔دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار موقع پر شہید اور سات زخمی ہوگئے ۔واقعہ پر آرمی چیف ،صدر،وزیر اعظم سمیت دیگرراہنماؤں نے شدید مذمت کی اور سیکورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کوئٹہ شہر کو ایک بڑے سانحہ سے بچالیا گیا ۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کے عزائم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیاں دینے والے پوری قوم کے ہیروہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کے باعث ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو کامیابیاں ملیں ۔گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان کے دُشمن بلوچستان میں سازشوں کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن اُن کی یہ مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگیں۔کیونکہ اس وطن پاک کے محافظ،پاکستان کی ماؤں کے شیر دِل جوان،چٹان صفت مسلح افواج اِن کی مذموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگی،کیونکہ
عقابوں کے تسلط پر فضائیں فخر کرتی ہیں
خودی کے رازدانوں پر دُعائیں فخر کرتی ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا اور اس کی قربانیوں کے باعث عالمی امن کو یقینی بنانے میں مدد ملی ۔پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے اِکا دُکا عناصر جو چھپ کر وار کررہے ہیں انشااللہ اِن کا بھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ فولاد سے مضبوط پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہے،دہشتگردی ہو یا آفات ارضی وسماوی پاک فوج اور عوام کی محبت ،خلوص، عقیدت کا رشتہ قابل تحسین ہے۔ دہشتگردی کیخلاف موجودہ جمہوری حکومت کے اقدامات بھی قابل تحسین ہیں۔ وفاقی حکومت نے اپنا دور اقتدار سنبھالتے ہی دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کیساتھ مل کرخصوصی اقدامات کیے۔ امن و امان کے قیام کیساتھ ساتھ حکومت نے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی ۔یہ موجودہ جمہوری حکومت کا ہی کارنامہ ہے کہ 1700 کلو میٹر شاہراہیں اور موٹر ویز تعمیر کئے گئے جوکہ غیر معمولی کاوش ہے اور اس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔سی پیک کے منصوبے بھی پاکستان کے عظیم دوست چین کی مدد سے برق رفتاری سے جاری ہیں ۔سی پیک نہ صرف پاکستان کی اقتصادی ترقی بلکہ پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاک چین تعلقات سدا بہار اور اور بین الریاستی تعلقات میں ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔چین نے نہ صرف معاشی طور پر بلکہ دہشتگردی کیخلاف بھی پاکستان کے اقدامات کو عالمی فورمز پر سراہا اور کئی بار عالمی فورمز پرپاکستان کے دُشمنوں کی سازشوں کیخلاف کُھل کر پاکستان کی حمایت کی ۔ چین نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر بھی پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی۔ دونوں ممالک کے مابین تعاون اور دفاعی شراکت داری کے باعث خطے میں اسٹرٹیجک توازن برقرار ہے۔اب عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہے کیونکہ یہ جنگ پاکستان نے ہزاروں جانیں قربان کرکے جیتی ہے۔آخر میں ایک شعر شہداء کے نام کہ
شہید کی جوموت ہے ،وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا، وہ قوم کی زکوۃ ہے

No comments