پاکستان تحفظ موومنٹ(PTM) کیا ہے ؟
(تحریر؛ آفاق خان)
کسی دور میں سندھو دیش نامی تحریک چلی تھی جس کا گلا بھی حب الوطنی کے سچے جذبے نے گھونٹ دیا۔ کراچی میں الطاف گینڈے کی ایماء پر بھی بہت سے کیڑے مکوڑے اچلے تھے جن کو جنرل راحیل شریف کی پالیسی نے عبرتناک شکست سے دو چار کیا اور اب الحمد للہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے۔ بلوچستان میں براہمداغ بگٹی اور ہربیار مری کے نا جائز چیلے چانٹے بہت اچھل کود کرتے رہے لیکن الحمد للہ سوشل میڈیا پر محبان وطن نے ان کا قلع قمع کیا اور میدان میں رد الفساد ان کو ناکوں چنے چبوائے۔ فاٹا ، وزیرستان بلکہ پورے پختونخواہ کو دشمن ایجنسیوں نے طویل عرصے تک اپنی غاصبیت و جارحیت سے یرغمال بنائے رکھا لیکن پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پختون بھائیوں کی ثابت قدمی نے ان کو ان کے ارادوں سمیت نیست و نابود کر دیا۔ اس کے بعد امریکہ و بھارت نے نمک حرام افغانیوں کی سر زمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے متعدد شہروں میں خود کش بمباروں کی مدد سے خون کی ہولی کھیلنا چاہی جسے پاک فوج نے اپنے لہو کے نذرانے پیش کر کے مٹی کے ڈھیر میں بدل دیا۔ جب کوئی رستہ نا بچا تو مشعل اور دیوہ نامی ریڈیو اسٹیشن بنا کر ہمارے پشتون بھائیوں کی برین واشنگ کرنی چاہی لیکن ہمارے وطن کے محافظوں نے وہ اسٹیشن ہی تباہ کر دیئے۔ لیکن ان سب شیطانی چالوں کے بعد اس دفعہ پھر دشمن نے قومیت کا سور پھونکا ہے جس کے لیے منظور احمد پشتین نامی افغانی دلال کو بطور مہرہ استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس دفعہ بھی ان کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ وطن کے بیٹوں نے بھی پاکستان تحفظ موومنٹ کا آغاز کر دیا ہے جس کے مقابل آنے والی تمام تحریکیں اپنی موت آپ مر جائینگی۔ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ہر پاکستانی کی مدد درکار ہے تا کہ دشمن ہمارے بھائیوں کو بہکانے میں کامیاب نا ہو سکے۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ سوشل میڈیا پر اس موومنٹ کی کامیابی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جہاں کہیں بھی کوئی نمک حرام افغانی منظور پشتین جیسا منجن بیچتا نظر آئے اسے منہ توڑ جواب دیجئے۔ نیچے دی گئی تصویر کو اپنی پروفائلز پر بطور کور فوٹو استعمال کیجئے۔ پاکستان تحفظ موومنٹ سے متعلق ہر پاکستانی کو آگاہ کیجئے۔ پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کا تحفظ و بقا ہم سب پر فرض ہے۔
پاکستان زندہ باد
پاکستان تحفظ موومنٹ پائندہ باد
پاکستان زندہ باد
پاکستان تحفظ موومنٹ پائندہ باد
No comments