Breaking News

مہمندایجنسی سپورٹس منیجر کے خلاف شدیداحتجاج



(۲) مہمند ایجنسی : ایجنسی سپورٹس منیجر کے خلاف شدیداحتجاج، پشاور باجوڑروڈ بند، شدید نعرے بازی
مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کے علاقوں غازی بیگ، کمالی اور اٹو خیل کے نوجوان کھلاڑیوں نے سپورٹس اینڈ کلچر کے خلاف غلنئی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں علاقے کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے سپورٹس اینڈ کلچر کے منیجرسعیداختر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایجنسی سپورٹس منیجر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورکہاکہ وہ ایک کرپٹ آدمی ہے اور ایجنسی سپورٹس کے نام پرلاکھوں روپے کرپشن میں ملوث ہے جبکہ عملی طور پر سپورٹس کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ چند منظورنظرافر اد کی جیبیں گرم کرکے مقامی ٹیموں کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کمالی حلیمزئی، غازی بیگ اوراٹو خیل کی پینتالیس 45کرکٹ ٹیمیں اس وقت باقاعدہ سپورٹس سرگرمیاں کرتی رہی ہیں جبکہ بے شمار وعدوں کے باوجود منیجر سعید اختر نے ان ٹیموں کی رجسٹریشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سلانہ ٹورنامنٹ منعقد کرکے پینتالیس ٹیموں کے مقابلے کرائے اور منیجر وعدوں کے باوجود فائنل ٹورنامنٹ کے لیے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ منیجر غلنئی کی چند ٹیموں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے اور چند ٹیموں کے مقابلے کراکرپوری ایجنسی میں سپورٹس سرگرمیوں کا
دعویٰ کرتا رہا ہے مگر حقیقتاً ایسا نہیں۔انہوں نے کہا پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ایجنسی سپورٹس اینڈ کلچر کے خلاف نعرے درج تھے۔

No comments