Breaking News

حاجی جمال سنگر ادبی ٹولنہ کا قیام





مہمند ایجنسی معروف اولسی شاعر حاجی جمال سنگر کے نام پر ادبی تنظیم کا قیام۔اس سلسلے میں میاں منڈی مہمند ایجنسی میں مہمند شعراء کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں سے شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت مہمند ادبی غنچہ کے صدر غلا م حسین محب نے کی۔جبکہ حیران مومند اور امان خان خویزے اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے۔ نظامت کے فرائض وصال مومند نے ادا کیے۔ اجلاس میں حاجی جمال سنگر ادبی ٹولنہ کے نام ایک ادبی تنظیم کی تشکیل دی گئی۔جس کے صدر نامدار مخلص اور جنرل سیکرٹری حمید ملنگ منتخب کیے گئے۔جبکہ حاجی ایسر خان سرپرست مقرر کیے گئے۔اجلاس میں شعراء نے کلام پیش کیے اور جمال سنگر ادبی ٹولنہ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔اجلاس کے اخر میں مشاعرہ بھی ہوا ،جس میں وصال مومند،زیاد بیمار ،خیال مومند،امان خویزے ، محتاج ساحل ،غند ل خان غندل ،شیررحمان شیر دل ،شیرعلی علی، وغیرہ کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔


No comments