کمائی ،،نظم،،
نظم
شام کو شوہر گھر آیا
ڈھیروں چیزیں ساتھ لایا
ساتھ ہی اپنی بیوی کو کچھ نوٹ تھمائے
تھکا ہارا چارپائی پرخاموشی سے لیٹ گیا
آگے بڑھ کر بیوی ساری چیزیں لیکر بولی
میرے خیال میں آج تمھارا کام بہت تھا
اس لیے تو تھکا ہارا دیر سے آئے
ٹھہرو جی میں چائے بنا کر لاتی ہوں
شوہربولا رہنے دو بس جی نہیں کرتا
بیوی بولی خیر توہے کچھ بولونا
لگتا ہے آج خوب کما کر لائے ہو
گوشت بھی لایا،سبزی لائی
پھل بھی ساتھ میں لائے ہو
اتنے دن کے بعدجوگوشت اورپھل لائے
شادیوں کا موسم ہے نا
میز،کرسی، الماری ،بیڈ بنائے ہونگے
شوہر یوں خاموش رہا
بیوی بولی ایسا نہیں تو
اتنے پیسے کہاں سے آئے
شوہربولامحنت کی حلال کمائی لایا ہوں
لیکن یہ کچھ فرنیچر کا کام نہیں تھا
خوشیوں کا پیغام نہیں تھا
لیکن غم اس بات کا ہے کہ
آج ہم نے چالس تک تابوت بنائے
لاشوں کے انبار پڑے تھے
جلی کٹی بوسیدہ لاشیں،
کچھ تھیں سربریدہ لاشیں
ایسی کمائی کا کیا کریں گے
جب اتنی انسانی جانیں ضایٔع ہوں
No comments